چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج

February 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلگشت جلال چوک موڑ کے زیر اہتمام چوری، ڈکیتی، سائبر کرائم کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نوید ظفر، ندیم بٹ،عدیل اعظم نےکہا کہ آئے روز سٹریٹ کرائم چوری ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری ذہنی مریض بن رہی ہے ہم ایڈیشنل آئی جی،آر پی او،سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایچ او کو معطل کر کے قابل ایس ایچ او لگایا جائے۔