وزیرآباد: مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں

February 24, 2021

وزیرآباد میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کامیابی کے بعد مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

ضمنی انتخاب جیتنے والی مسلم لیگ نون کی امیدوار بیگم طلعت محمود کے گھر خصوصی طور پر اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز آج دو بجے بیگم طلعت محمود کے گھر پہنچیں گی۔

مریم نواز بیگم طلعت محمود کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی۔

واضح رہے کہ پی پی 51 وزیر آباد کے غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ کی بیگم طلعت محمود نے 53 ہزار 900 سے زائد ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف کے چودھری یوسف 48 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔