ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی

February 24, 2021

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 75 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو کر 158 روپے 95 پیسے ہے۔