راکھی ساونت نے بگ باس 14 سلمان خان کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

February 24, 2021

بھارتی رقاصہ، ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی ٹاک شو ہوسٹ راکھی ساونت نے اپنے انسٹا گرام پر اتوار کو پارٹی پوسٹ بگ باس 14 فینالے کی تصاویر شیئر کیں۔

انھوں نے پروگرام کے میزبان اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت، سلمان خان کو اپنا بھائی قرار دیتی ہیں اور متمنی ہیں کہ سلمان کو دنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔

انھوں نے اپنی پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا، اے خدا میرے بھائی سلمان خان کو ساری خوشیاں دے، اور انکی ساری مرادیں پوری ہوں۔

اس تصویر میں راکھی نے سفید لباس زیب تن کرنے کے ساتھ بھاری زیورات پہن رکھے ہیں جبکہ سلو بھائی آرام دہ اور غیر رسمی لباس یعنی گرے ٹی شرٹ اور رپڈ جینز میں ملبوس ہیں۔

یاد رہے کہ راکھی نے اس سے قبل بگ باس کے پہلے سیزن میں شرکت کی تھی جس کے بعد اب وہ بگ باس 14 کے مڈ سیزن فینالے میں دیگر سابق کنٹیسٹنٹ کے ساتھ شریک ہوئیں، اور فینالے کے تمام ایونٹس میں شامل رہیں تاہم انھوں نے ٹرافی کے شوٹ سے خود کو الگ رکھا اور اسکے بجائے انھوں نے 14 لاکھ روپے جیتے۔