ایک تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کم ہوگئی

February 25, 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے کم ہو کر 94 ہزار 564 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 790 ڈالر فی اونس ہے۔