جارج کلونی بھی اہلیہ سے ڈرتے ہیں؟

February 26, 2021

امریکی اداکار و ہدایتکار جارج کلونی نے بتایا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سے ڈرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران جارج کلونی نے کورونا وبا کے دوران بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے اور بیٹے کے بال خود کاٹتا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کے بال نہیں کاٹے کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو مشکل میں پڑ سکتا تھا۔

جارج کلونی نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ اگر میں نے اپنی بیٹی کے بالوں کو ہاتھ بھی لگایا تو میری بیوی مجھے مار ڈالے گی۔

واضح رہے کہ 59 سالہ جارج کلونی اور 43 سالہ لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل کلونی 2 بچوں کے والدین ہیں۔ ان کی شادی 2014 میں ہوئی اور ان کا شمار دنیا کی مشہور اور بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔