لیاری سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی

February 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلاکوٹ تھانے کی حدود نیو کمہار واڑہ ہری مسجد کے قریب واقع مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جسکی شناخت 55سالہ ستار ولد سومار کے نام سے ہوئی ، متوفی کے گھر والوں کے بیان کے مطابق ستار نے خودکشی کی ہے ۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔