سٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری موبائل فونز، لاکھوں روپے سے محروم

February 26, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں 2رکشوں ، زیورات ،موبائل فونز وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد سے بھی ایک کار اور تین موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔تھانہ سٹی کے علاقے سے نجی کارگوکمپنی کی گاڑی سے 36 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے موبائل فون چوری کرلئے گئے۔ تھانہ رتہ امرال نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور پرس چھیننے۔تھانہ صادق آباد نے78ہزارروپے ،3 موبائل، کار کی کاپی نمبر ایس وی -804اور موٹر سائیکل کی کاپی نمبر 8756 چھیننے ، تھانہ کینٹ نے مسلح شخص کی طرف سے 8400اور 2موبائل چھیننے ،تھانہ کینٹ نے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرار ہونے،تھانہ ریس نے بتایا اسلحہ کی نوک پر 5ہزاراور موبائل چھیننے ،تھانہ ائرپورٹ نے مسلح افراد کی طرف سے 8ہزارروپےاور موبائل چھین کر فرار ہو نے،تھانہ مورگاہ نے ٹاور کی 4ڈرائی بیٹریاں مالیتی ایک لاکھ بیس ہزارروپے زبردستی چھیننے ،تھانہ صدرواہ نے اسلحہ کی نوک پرغلے سے 20ہزارروپے ، موبائل اور دیگر دو افراد سے بھی دوموبائل چھیننے، تھانہ صدرواہ نےدکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ اسی ہزارروپے اور طلائی زیورات 18تولے ، 6تولہ سونا، اور اس کے علاوہ 2گھڑیاں اور ڈائمنڈ کے زیورات کل مالیتی2050000روپے اسلحہ لائسنس، رجسٹریاں، چیک اور اشٹام ، پاسپورٹ چھیننے ،تھانہ گوجرخان نے اسلحہ کی نوک پر 2 لاکھ 13 ہزار روپے چھیننے،تھانہ رتہ امرال نے میرا موبائل چھین کر فرا ر ہو نے،دوسری واردات میں موبائل چوری ، تھانہ وارث خان نے موبائل لے کرفرارہو نے، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل چوری ۔ تین وارداتوں میں موبائل چھیننے، ایک اور واردات میں موبائل چوری ، اسی تھانے نےگھرکے تالے توڑکر50ہزارروپے ، سونامالیتی 20ہزار اور چاندی مالیتی 5ہزار روپے چوری ،تھانہ صادق آباد نےموبائل فون اور 3ہزار روپے چوری ،تھانہ کینٹ نے موبائل چھین کر بھاگنے،تھانہ نصیرآباد نے موبائل چوری، دوسری واردات میں دکان سے 3 انگوٹھیاں، بالی اور 40 ہزار روپے چوری ، تیسری واردات میں بھی موبائل چھیننے،تھانہ ٹیکسلا نے موبائل چھین کرفرارہو نے، دوسرے واقعہ میں گرائینڈر اور رگڑائی موٹر سامان چوری،تھانہ صدرواہ نےموبائل چھیننے، دوسری واردات میں گھر کے تالے توڑ کر کے ایکلاکھ 10 ہزار روپے، چاندی کی انگوٹھی، 2 رولڈ گولڈ کڑے اور 5 ہزار روپے کے پرائز بانڈز چوری ،تھانہ صدربیرونی نے گھرسے موبائل، پرس جس میں 15350 روپے ،شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اور دو سمیں تھیں چوری ،تھانہ کوٹلی ستیاں نے بھی کے مقدمات درج کر لئے۔ آئی نائن پولیس نے مسلح افراد کی طرف سے موٹر سائیکل اے آر این 206، موبائل فون اور نقدی کل مالیتی 95ہزار روپے چھیننے، رمنا پولیس مسلح افراد کی طرف سے شوہر سے دو موبائل فون اور اس کی بیوی سے پرس جس میں نقدی اور طلائی زیورات کل مالیتی 6 لاکھ روپے تھے چھیننے، شالیمار پولیس نے موبائل فون، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ کل مالیتی ایک لاکھ روپے چھیننے، سبزی منڈی پولیس نےگاڑی روک کر نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ کل مالیتی 26 ہزار روپے چھیننے، کورال پولیس نے خاتون سے سے پرس جس میں نقدی، موبائل فون ، انٹرنیٹ ڈیوائس اور شناختی کارڈ کل مالیتی 20ہزار روپے تھے چھین لینے ، کوہسار پولیس نے فون مالیتی 70ہزار روپے چھیننے، شمس کالونی پولیس نے اسلحہ کی نوک پر کار، نقدی و دیگر سامان چھیننے، گولڑہ پولیس نے میری موبائل شاپ سے 6لاکھ 42 ہزار روپےچوری، ترنول پولیس نے لفٹ لیکر جیب سے ایک لاکھ چوری، آئی نائن پولیس نے وئیر ہائوس سے مختلف اوقات میں 1283توڑے چینی کل مالیتی 57لاکھ 35ہزار روپے چوری، دوسری واردات میں جیب سے موبائل فون مالیتی 10ہزار روپے چوری۔ رمنا پولیس نے گاڑی سے سامان کل مالیتی 15 ہزار روپے چوری پر مقدمات درج کر لئے۔