مسائل کے حل کیلئے علم کی نئی راہیں تلاش کی جائیں، ڈاکٹر راغب نعیمی

February 26, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے علم کی نئی راہیں تلاش کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جا معہ نعیمیہ میں تین روزہ ’’تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت حسن الامین نے کی ۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے دینی مدارس کے اساتذہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر کرنے پرزور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اچھی روایات کو اپنی نئی نسل کومحفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی ضرورت ہے ورنہ جدید دور ہماری نسلوں کوایک ایسا انسان بنا دے گا جو اپنی روایت سے لاعلم ہوگا ۔ مفتی ڈاکٹرحسن الامین نے کہا کہ معاشرتی ترقی کے لئے ہمیں ذات کی خودی سے نکل کر انسانیت فلاح وبہبود کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ورکشاپ میں مختلف مدارس کے35سے زائد اساتذہ اور معلمات نے شرکت کی ۔