الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، عثمان ڈار

February 26, 2021

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ادارے آزاد ہیں اس لیے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔