الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول ہے، رانا ثنا اللہ

February 26, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول ہے، فیصلہ ووٹ کو عزت دو کا عملی مظاہرہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما نون لیگ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا، مقدمات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے، گیلانی اکثریت سے سینیٹ کا انتخاب جیتیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے، ہم فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔