متحدہ عرب امارات کا یمن کیلئے 230 ملین ڈالر امداد کا اعلان

February 28, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات نے جنگ زدہ ملک یمن کیلئے اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس سے قبل 230ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق اس فنڈ سے یمنی عوام کی طبی، غذائی اور دیگر ضروریات پوری ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات 2015سے اب تک یمن کو تعلیم اور دیگر ضروریات کی مد میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کر چکا ہے۔اس کے علاوہ یو اے ای یمن کو کورونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں بھی شامل ہے۔یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کا کہنا ہے کہ ’یمن میں وبا سے نمٹنے کے لیے ان کا ملک 122 ٹن طبی سامان بھیج چکا ہے تاکہ وہاں کام کرنے والے ایک لاکھ 22 ہزار امدادی کارکنوں کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔