حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد دونوں کامیاب ہوں گے، اسد عمر

February 28, 2021

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی تک کی صورتحال میں حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد دونوں کامیاب ہوں گے۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ جن پی ٹی آئی ارکان کے بارے میں سُنا تھا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے وہ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خرید وفروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔