انٹارکٹیکا میں نیویارک کے رقبے سے بڑا آئس برگ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا

February 28, 2021

انٹارکٹیکا میں برطانوی ریسرچ سینٹر کے قریب نیویارک شہر کے رقبے سے بھی بڑا آئس برگ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا۔ ماہرین نے دس سال قبل اس مقام پر دراڑ پڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

انٹارکٹیکا میں برنٹ آئس شیلف سے یہ برف کا بڑا ٹکرا ٹوٹ کر علیحدہ ہوا ہے۔

برطانوی انٹارکٹیک سروے کے مطابق یہ برف کا حصہ بیڈ فور شائر کاؤنٹی کے برابر اور ایک ہزار 270 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس برگ ٹوٹنے سے برطانوی ریسرچ اسٹیشن متاثر نہیں ہوگا۔