جنرل ہسپتال میں"نو کٹ نو سٹچ" ٹیکنالوجی بھی متعارف

March 01, 2021

لاہور (جنرل رپورٹر) پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر پنجاب میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں گردہ مثانہ پروسٹیٹ کے علاج اور پتھری کے اخراج کیلئے ’’نو کٹ نو سٹچ‘‘ ٹیکنالوجی بھی متعارف کروادی گئی ہے جس سے مریضوں کو وارڈ میں طویل عرصہ تک زیر علاج رہنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، یہاں گردوں کی پیوند کاری بھی کامیابی سے جاری ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری وسائل کے علاوہ مخیر حضرات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔