وزیراعظم نے 50؍ کروڑ کا کہا تھا 15 کروڑ دیئے، PTIرکن اسمبلی

March 02, 2021

وزیراعظم نے 50؍ کروڑ کا کہا تھا 15 کروڑ دیئے، PTIرکن اسمبلی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) خاتون حکومتی ایم این ایز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترقیاتی فنڈز کیلئے 50؍ کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم صرف15؍ کروڑ روپے ملے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جن حلقوں میں پی ٹی آئی نہیں جیت سکی وہاں ان فنڈز کے ذریعہ ترقیاتی کام کروائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سیمی بخاری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہر رکن کو پچاس کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز دینے کی بات کی تھی لیکن ایسی کوئی بات نہیں کہ مرد اراکین کو زیادہ فنڈز ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خواتین ارکان سے کہا کہ وہ اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی منصوبہ بناکر لائیں انہیں بھی فنڈز مہیا کئے جائیں گے ۔سیمی بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جن حلقوں میں ہمارے امیدوار جیت نہیں سکے تو ہمیں وہاں کام کرنا ہے۔پرائم منسٹر نے کہا کہ ویسے تو کوئی حلقہ نہیں ہے لیکن اگر آپ لوگ اپنے کوئی ایسے اسکیم یا پرپوزل لے کر آئے جیسے کسی بھی حلقے میں آپ کو کوئی ڈسپنسری یا اسکول اپ گریڈ کرانا ہےتو وہ آپ ہمیں اسکیم بناکے دے دیں تو اس کے لئے ہم فنڈز جاری کردیں گے یہ بات ہوئی تھی یہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ خواتین کو فنڈز نہیں ملیں گے ۔پی ٹی آئی کی ایک اور خاتون رہنما کا کہنا تھاکہ الحمداللہ کافی حد تک فنڈز ریلیز بھی ہوگئے آئندہ سال کیلئے بھی خان صاحب نے بات کی ہے۔ پندرہ پندرہ کروڑ روپے ریلیز کیا ہے تاہم اعلان تو خان صاحب نے کیا وہ 50 کروڑ کا کیا اگلے مد میں۔ایک اور پی ٹی آئی خاتون ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ہمارے پرائم منسٹر کا ہمیشہ سے وعدہ تھا کہ فنڈز میں لوکل گورنمنٹ کو دو ں گا ایم این اے ایم پی اے کا کام تو قانون بنانا ہے آپ لوگوں کو نہیں ملیں گے دیکھیں اب یہ لوکل گورنمنٹ بھی تحلیل کردی گئی پھر انہوں نے کہا فنڈ آپ کو ہی دے دیتے ہیں۔پی ٹی آئی کی ایک اور خاتون رکن کا کہنا تھاکہ فنڈز بڑھانے کا پرائم منسٹر نے بھی ذکر کیا تھا اور باقی بھی ٹیم نے کہا تھا کہ ہم بڑھائینگے یہ تو ہر دفعہ کہتے ہیں ہمیں خواتین کو بھی کہتے ہیں کہ آپ کو بھی فنڈز ملیں گے۔ فکر نہ کریں کراچی ہماری حکومت نہیں ہے لیکن اس کیلئے پیکیج دیا جس سے ہے پورے کراچی میں بہت بڑے پیمانے پر کام شروع ہورہے ہیں۔