پشاور میڈیا کالونی ‘سوئی گیس مسئلہ کے حل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

March 02, 2021

پشاور (جنگ نیوز)پشاور میڈیا کالونی میں سوئی گیس کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ۔گزشتہ روز جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب عمران بخاری اور فنانس سیکرٹری یاسر حسین نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس تاج علی خان سے ملاقات کے دوران اس مسئلے کی جانب ان کی توجہ مبذول کرائی جس پر انہوں نے سوئی گیس کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ایگزیکٹو آفیسر یاور عباس افغانی نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 6انچ قطر کی 500 میٹر لمبی مین پائپ لائن پشاور میڈیا کالونی میں بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور ٹائون بارڈر سٹیشن تعمیر کیا جائے گا اور اس کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا گیس فراہمی کے اس منصوبے پر 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی جنرل منیجر تاج علی خان کی جانب سے عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔عوامی شکایات کو فی الفور حل کیا جائےگا۔