غریب بچوں کی جان بچانا صدقہ جاریہ ہے ، اعجاز علی خان

March 02, 2021

پشاور( نمائندہ خصوصی) حمزہ فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی اعجاز علی خان ، ڈپٹی چیئرمین حمزہ اعجاز اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان نے کہا ہے کہ تھیلسیمیا کے شکار ہزاروں بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کار خیر و صدقہ جاریہ ہے حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال میں تھیلسیمیاکے شکار ایک ہزار 300 سے زائد بچوں کی جان بچانے اور ان کی زندگی کے سانسوں کو رواں دواں رکھنے کے لئے ان کا مفت علاج کیا جارہا ہے اور ہر 14 روز بعد انہیں مفت خون فراہم کیا جاتا ہے جبکہ حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال میں زیر علاج غریب بچوں کے والدین کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے مخیر حضرات کو غریب بچوں کی جان بچانے کے لئے بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہیے اور اپنے عطیات و صدقات حمزہ فائونڈیشن کو دینے چاہیے ، حاجی اعجاز علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا کو تھیلسیمیا فری صوبہ بنانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے تھیلسیمیا کے شکار ہزاروں غریب بچوں کا مفت علاج کرنے کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں اور بلڈ کینسر کے 65 سے زائد مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں مفت خون فراہم کیا جارہاہے۔