دیشا پٹانی اور جان ابراہم کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

March 02, 2021

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیشا پٹانی کی نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ایک ولن ریٹرنز‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ فلم میں ارجن کپور بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر موہت سوری نے فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی وقت سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے حالات تبدیل ہوئے لیکن اب خوشی ہے کہ ہم پھر سے وہیں ہیں یعنی ہم اب فلمیں بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ دیشا پٹانی اور جان ابراہم نے بھی فلم کی ٹیم کے ہمراہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال شروع کی جانی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔ اس فلم کی ابتدائی ریلیز کی تاریخ 11 فروری 2022 سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک ولن‘ کا سیکول ہے۔جس میں سدہارتھ ملہوترا،رتیش دیش مکھ اور اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔