ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز ویکسین لگوانے کیلئے تیار، سروے رپورٹ

March 02, 2021

گیلپ پاکستان کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں جبکہ 14فیصد نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے ملک بھرمیں 500 سے زائد ڈاکٹروں سےسروے کیا گیا۔

سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا ویکسین لگوانے کے ارادے کے باوجود 59 فیصد کو اب تک ویکسین دستیاب نہیں جب کہ 41 فیصد نے ویکسین ملنے کا بتایا۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویکسین نہ ملنے کی سب سے زیادہ شکایت خیبر پختونخوا سے 74 فیصد ڈاکٹروں نے کی۔

سروے میں 68 فیصد ڈاکٹرز نے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کا بھی کہا جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ وہ اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔