عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری دیدی

March 02, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری دے دی۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 6 نان آفیشل ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

بورڈ میں پروفیسر انجم حبیب، ڈاکٹر ریحانہ ملک، محترمہ پروین، زاہد حسین، اسد منیر اور افتخار حسین شامل ہیں۔