آنکھ کی سرجری کے بعد ’اگنی پتھ‘ کے ساتھ امیتابھ کی سوشل میڈیا پر واپسی

March 02, 2021

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے آنکھ کی سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی فلم اگنی پتھ کی ایک تصویر شیئر کی۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ نے ایک کے بعد دوسری تصویر شیئر کی اور وہ بھی اسی فلم کی تھی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے پہلی تصویر کلوز اپ دی، جسے فوٹو فلٹر سے ایڈٹ کرنے کے بعد شیئر کیا گیا۔


اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی ایک نظم ’اگنی پتھ‘ کے کچھ اشعار لکھے جو ان کی فلم ’اگنی پتھ‘ میں بھی استعمال ہوئے۔

اپنی اس پوسٹ کے بعد امیتابھ نے ایک اور تصویر شیئر کی اور یہ تصویر بھی ان کی فلم ’اگنی پتھ‘ کی تھی اور اس میں اسی نظم کے اشعار انھوں نے تحریر کیے۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل امیتابھ بچن نے اپنی ایک آنکھ کی سرجری کروائی تھی جس کے بعد انھوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔

ساتھ میں بالی ووڈ شہنشاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی ایک اور آنکھ کی سرجری ہونا باقی ہے۔