• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجری سے متعلق بلاگ میں امیتابھ بچن نے مداحوں سے معافی مانگ لی

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ایک بلاگ میں مداحوں سے معافی مانگ لی۔

امیتابھ بچن نے کچھ روز قبل اپنے ایک بلاگ میں اپنی طبی حالت سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا جس کے بعد ان کے مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے تھے۔

امیتابھ بچن نے اپنی آفشیل بلاگ سائٹ پر ایک پریشان کُن بلاگ شیئر کیا تھا جس میں اُنہوں نے یہ دو الفاظ ’طبی حالت اور سرجری‘ لکھے تھے۔

تاہم اب امیتابھ نے دوبارہ اس بلاگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے انھیں پریشانی میں مبتلا کرنے پر معافی مانگی۔

اپنے بلاگ میں امیتابھ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، ان کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ نے طبی حالت سے متعلق بلاگ کے بعد مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کے بعد ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کی بینائی اور سرجری کے بعد صحتیابی تھوڑی سست روی کا شکار ہے، لہٰذا لکھائی میں کوئی غلطی ہوجائے تو انھیں معاف کیا جائے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری سوبرز کے ایک واقعے  کا حوالہ دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ انھیں ایک نہیں تین الفاظ دکھائی دے رہے تھے۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ ابھی ان کی ایک آنکھ کی سرجری ہوئی ہے تاہم دوسری آنکھ کی سرجری ہونا باقی ہے۔

تازہ ترین