تحریک لبیک کی جانب سے جنرل اور خواتین نشستوں پر ووٹ ضائع کرنے کا اعلان

March 03, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)تحریک لبیک پاکستان نےجنرل اور خواتین نشستوں پر اپنے ووٹ ضائع کرنے کا اعلان کر دیا ہےیہ اعلان امیر تحریک لبیک سندھ علامہ غلام غوث بغدادی نے منگل کوپریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کا کاروبار کیا جارہا ہے اور ٹکٹ جاری ہونے سے لیکر ووٹ حاصل کرنے کی جدوجہد اربوں روپے کا کھیل بن چکی ہےپاکستان کی سیاست پر قابض جماعتیں چاہیں وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہر ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے یا لالچ دیکر خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔