میانمار، کریک ڈاؤن میں شدت، 21 ہلاکتوں کے باوجود فوج مخالف مظاہرے

March 03, 2021

ینگون (جنگ نیوز )میانمار میں فوج مخالف مظاہرے کرنےوالے عوام کیخلاف کریک ڈائون میں مزید شدت آگئی اور پولیس ،مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، دوسری جانب میانمار پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے اور فائرنگ کی ہے۔ مظاہرین ینگون کے مختلف حصوں میں جمع ہوئے اور فوج مخالف اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین آنگ سان سوچی اور دیگر رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔