مذاکرات کے بعد انجینئرز کا دھرنا مؤخر کرنیکا اعلان

March 03, 2021

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے) انجینئرز ایسوسی ایشن آئیسکو اور پاکستان واپڈاہائیڈرو ورکرز یونین آئیسکوکے تین روز کے مسلسل دھرنے کے بعد وزارت توانائی نے مذکرات کیلئے بلوا لیا جس کے بعد احتجاج عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ۔ مذکراتی وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر سردار لیاقت اشرف سینئر نائب صدر فیصل شہزاد نائب صدر رشید سرکی، سیکرٹری جنرل کامران خان، انفارمیشن سیکرٹری محسن علی میمن، واپڈاہائیڈرو ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ اور وائس چیئرمین طارق خان نیازی شامل تھے ۔ وفد نے پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کی تعیناتی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پروزارت توانائی کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبات ارباب اختیار تک پہنچا دیئے جائیں گے جس پر واپڈاہائیڈرو ورکرز یونین آئیسکو اور انجینئرز ایسوسی ایشن آئیسکو کی مذکراتی ٹیم نے احتجاج عارضی طور پر مؤخر کرنےکا اعلان کر دیا۔