دنیا: کورونا وائرس کیسز ساڑھے 11 کروڑ سے متجاوز

March 03, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 53 لاکھ 50 ہزار 220 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 61 ہزار 809 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 16 لاکھ 22 ہزار 652 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 821 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 11 لاکھ 65 ہزار 759 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزار 214 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 70 ہزار 705 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 89 لاکھ 36 ہزار 169 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 88 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 99 لاکھ 5 ہزار 322 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 385 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار 516 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 57 ہزار 562 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 47 ہزار 845 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 87 ہزار 348 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 78 ہزار 750 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 296 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 88 ہزار 400 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 87 ہزار 220 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 37 لاکھ 83 ہزار 528 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 69 ہزار 801 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 30 ہزار 184 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 98 ہزار 288 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 29 لاکھ 55 ہزار 434 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 706 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 27 لاکھ 23 ہزار 316 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 71 ہزار 325 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 62 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 505 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 78 ہزار 2 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 85 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 933 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 388 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 75 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 6 ہزار 849 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 13 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 945 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 90 لاکھ 55 ہزار 69 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 16 ہزار 648 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 54 ہزار 225 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔