• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 25 لاکھ 38 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 110تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 38 ہزار 469 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 19 لاکھ 11 ہزار 796 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 440 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 99 لاکھ 76 ہزار 845 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 24 ہزار 669 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ 2 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 90 لاکھ 45 ہزار 632 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 84 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 96 لاکھ 32 ہزار 523 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 87 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار 731 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 54 ہزار 263 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 17 ہزار 232 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 86 ہزار 122 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 46 ہزار 79 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 705 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 70 ہزار 519 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 86 ہزار 332 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 37 لاکھ 36 ہزار 16 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 69 ہزار 142 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 88 ہزار 553 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 97 ہزار 507 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 29 لاکھ 7 ہزار 825 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 503 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 93 ہزار 164 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 70 ہزار 589 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 44 ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 41 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 488 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار 61 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 893 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 176 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 871 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 920 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 89 لاکھ 51 ہزار 838 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 21 ہزار 836 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 562 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 45 ہزار 277 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین