سابق سیکریٹری و دیگر کیخلاف ریفرنس، ملزمان اور وکلاء کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

March 04, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل و دیگر کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں ملزمان اور وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس میں فرد جرم کی کاروائی آئندہ سماعت تک موخر کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور وکلاءکو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ملزمان پر غیر قانونی طور پر زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملی بھگت سے قومی خزانے کو چار ارب سے زائد کا نقصان پہنچا نے کا الزام ہے۔