میں جسے دیکھوں گا قتل کردوں گا، میانمار کے فوجی کی ٹک ٹاک پر مظاہرین کو دھمکی

March 05, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)میانمار کے فوجی نے ٹک ٹاک پر مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں جسے دیکھوں گا قتل کردوں گا۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں مسلح افواج اور پولیس ٹک ٹاک کے ذریعے مظاہرین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے جب کہ ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ تشدد پر اکسانے والی ہر ویڈیو کو ہٹادیں گے۔

ڈجیٹل رائٹس گروپ میانمار آئی سی ٹی فور ڈیولپمنٹ (میڈو) کا کہنا ہے کہ اسے 800 سے زائد ایسی ویڈیوز ملی ہیں جس میں مسلح افواج کے حامی احتجاج کرنے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے نظرآرہے ہیں۔