پنجاب یونیورسٹی کے13شعبےعالمی رینکنگ میں شامل

March 05, 2021

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹیوں کی رینکنگ کے عالمی ادارے کیو ایس نے مضمون کے اعتبار سے نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پنجاب یونیورسٹی کے تیرہ شعبہ جات پہلی مرتبہ عالمی رینکنگ میں شامل ہوئے۔اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر کی زیر صدارت تمام صدور شعبہ جات کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا۔