فلم فاسٹ اینڈ فیوریس9 کی ریلیز جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

March 06, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس کی وجہ سے قریباً تمام کاروبار ہی متاثر ہوئے ہیں جن میں فلم انڈسٹری بھی شامل ہے۔ گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 بھی کورونا کے آگے بے بس ہوگئی۔کورونا وائرس کے باعث خطروں کے کھلاڑی ون ڈیزل اور جان سینا کی فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 کو جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کے طوفان سے بھرپور یہ فلم اب 25 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کو اس پہلے بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فلم کی ریلیز کو ملتوی کیا گیا تھا۔