ثانیہ مرزا کو قطر اوپن ڈبلز ٹینس کے سیمی فائنل میں شکست

March 06, 2021

دوحا (جنگ نیوز) بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا قطر اوپن چیمپئن شپ سے باہر ہوگئیں۔ انہیں اور پارٹنر اینڈریا کلیپک کو ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں نکول ملیچر اور ڈیمی شروز پر مشتمل جوڑی نے ایک گھنٹے اور 28 منٹ کے مقابلے میں زیر کیا۔دریں ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے امریکی حریف جسیکا پیگولا کو ہرا دیا، ادھر بیلارس کی وکٹوریا آزارنکا فٹنس مسائل کے سبب اسپین کی گاربین مگوروزا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں دستبردار ہوگئیں۔