اتفاقی ہینڈ بال پر پنالٹی کک ختم

March 06, 2021

کراچی (جنگ نیوز ) انگلینڈ میں اتفاقی ہینڈ بال جو گول بنانے کا سنہری موقع ہوتاہے اب اس پر ریفری پنالٹی کک نہیں دے سکے گا ۔فٹبال کے قوانین مرتب کرنے والے ادارے کا کہناہے کہ کیونکہ ہینڈ بال واقعات کی تشریح کا یکساں اطلاق نہیں ہوتالہذا اب اتفاقی ہینڈبال پر پنالٹی کک نہیں دی جائے گی۔انگلینڈ میں اس نئے قانون کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔