وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو رینک تفویض کئے

March 06, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک تفویض کئے، جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیف سکریٹری ممتاز شاہ ، انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے امین یوسف زئی ، عارف حنیف اور فرحت جونیجو کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے رینک تفویض کئے۔ انہوں نے پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی کا درجہ بھی دیا۔