جڑواں شہروں سے پانچ خواتین سمیت 9افراد اغواء

March 06, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے پانچ خواتین سمیت 9افراد کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں شہری کو تاوان کے لئے اغواء کرلیاگیا۔شاکر نے پولیس کوبتایاکہ اسکے چچاعاصم لاپتہ ہوئے ، بعدازاں فون آیاکالر امتیاز خان نے کہاکہ رقم اڈیالہ روڈ کے موسی خان کو بھجوائیں ، عاصم انکے پاس ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ دریں اثناءتھانہ وارث خان کے علاقے میں فہیمدہ کی دختر (آ)کو واحد وغیرہ نے ،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں مبارک کی اہلیہ (م)کو بنیامین نے اغواء کرلیا۔تھانہ بنی گالہ کوعبدالشکور نے رپورٹ درج کرائی ہےکہ مدعی کی 23 سالہ بیٹی ،تھانہ نیلور کو عبدالرحمان نے بتایا کہ مدعی کی 18 سالہ بیٹی،تھانہ آئی نائن کو شارک نے بتایا مدعی کے25سالہ بھائی فرحان خالد ،تھانہ کوہسار کو میاں خان نے بتایا کہ مدعی کا 13 سالہ بیٹا ،تھانہ کراچی کمپنی کو اسد اللہ نے بتایا کہ مدعی کی18سالہ سالی ،تھانہ بھارہ کہو کو حا شر احمد نے بتایا کہ مدعی کے 50سالہ چچا ذوالفقار کو اغواء کر لیا گیا ۔