آئی بی سی سی انٹر بورڈ ریجنل مقابلے ضیاء الدین بورڈ کی طالبہ کامیاب

March 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی سی سی انٹر بورڈ ریجنل مقابلوں میں ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کی طالبہ نیہان گوہر نے مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، نیہان گوہر اسلامک سائنس کالج شہدادپور کی طالبہ ہیں، اس موقع پر انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مقابلے کے کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کئے۔