جرمنی میںبے روزگار افراد کی تعداد بڑھ گئی

March 07, 2021

برلن (جنگ نیوز )جرمنی میں گزشتہ ماہ یعنی فروری میں بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی کی وفاقی ایجنسی برائے روزگار سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں بے روزگار افراد کی تعداد میں 4ہزار کا مزید اضافہ ہوا اور یہ تعداد 29 لاکھ چار ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں پانچ لاکھ نو ہزار زائد ہے۔ اِس وقت جرمنی میں بے روزگاری کی شرح 6اعشاریہ 3فیصد ہے۔