• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا شخص نے نشے کی حالت میں ہائی وے پر 150 میل تک گاڑی دوڑالی

ایک ایسا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پولیس اور عام عوام دونوں کو ششدر کر دیا، جہاں بینائی سے محروم ایک شخص نے ہائی وے پر طویل فاصلے تک گاڑی چلا ڈالی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نابینا شخص نے ہائی وے پر تقریباً 150 میل تک گاڑی چلائی، جو کسی معجزے یا انتہائی خطرناک حماقت سے کم نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق جب گاڑی کو مشکوک انداز میں سڑک پر لہراتے دیکھا گیا اور اسے روکا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور شدید نشے کی حالت میں تھا اور اس کے حواس بحال نہ تھے۔

پولیس اس وقت حیران رہ گئی جب اہلکاروں نے ڈرائیور سے ڈاکومنٹس مانگے تو معلوم ہوا کہ یہ شخص مکمل طور پر نابینا ہے۔

پولیس نے سڑک پر موجود دیگر شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈالنے، بلا لائسنس اور ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے جرم میں اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید