انٹرنیشنل ختم نبوتؐ موومنٹ پشاور کی مجلس شوریٰ کااجلاس

March 08, 2021

پشاور(جنگ نیوز)انٹرنیشنل ختم نبوتؐ موومنٹ پشاور کی مجلس شوریٰ کااجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناقاری اعجازعابد،مذہبی سکالر مفتی کریم اختراورکزئی،مفتی حمیدالرحمٰن، مولاناقاری عتیق الرحمٰن،مفتی دوست محمد،قاری حمزہ اور حضرت بھائی سمیت علماء اورطلباء نے شرکت کی۔اجلاس کاایجنڈا پشاورکی سطح پر رکنیت سازی مہم اور کنونیئر انتخاب پرمشتمل تھا۔اجلاس میں متفقہ طورپرقاری اعجازعابدکوکنونیئر‘مفتی کریم اختراورکزئی،مفتی حمیدالرحمن،مولاناقاری عتیق الرحمٰن اورحضرت بھائی ڈپٹی کنونیئر زمنتخب کئےگئے۔