کانگو ، پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا

March 10, 2021

کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی میں 60 سے 90 فیصد سونے کے ذرات موجوت تھے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

پہاڑ سے سونا نکلنے کی خبر اطراف کے دیہاتوں میں پھیل گئی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں سونا جمع کرنے پہنچ گئے۔

ویڈیومیں مقامی دیہاتیوں کو سونا جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔