اس سال کا انٹر نیشنل فیڈریشن آف فلم ایوارڈ امیتابھ بچن کو دیا جائے گا

March 10, 2021

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو فلموں میں بہترین اداکاری کرنے اور اس شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے ایف آئی اے ایف ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اور انھیں اس برس کے لیے اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ایوارڈ فلمی شعبے میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کو انٹر نیشنل فیڈریشن آف فلم آرکایوز کی جانب سے ہر سال دیا جاتا ہے۔

امیتابھ بچن کو یہ ایوارڈ ہالی ووڈ کے مشہور فلم ساز مارٹن اسکائوسیزی اور کرسٹوفر نولان پیش کریں گے۔

ہالی ووڈ کی ان دونوں بڑی شخصیات کا ایف آئی اے ایف کے ساتھ طویل تعلق ہے اور یہ دونوں فلمی دنیا کے لیے امیتابھ بچن کی کاوشوں کے بہت زیادہ معترف ہیں۔