فرحان اختر کی ’طوفان‘ کا ٹیزر جاری

March 12, 2021

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’طوفان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔

باکسنگ کوچ کا کردار ادا کرنے والے فرحان اختر نے ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ایسی فلم کی پہلی جھلک پیش کرتے ہوئے میں بہت خوش ہوں کہ اس فلم میں ہم نے اپنی ساری محنت، محبت، شوق ، جذبہ، جنون بھر دیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ واقعی محبت کی ایک انہونی داستان ہے اور آج میں آپ کے ساتھ اسے شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔

فلم ’طوفان‘ اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر پر بنائی جارہی ہے۔

فلم کا پریمئر 21 مئی کو پرائم ویڈیو اِن پر کیا جائے گا۔

طوفان میں فرحان اختر ایک باکسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھیں گے اور اس میں مسنال ٹھاکر اور پریش راول بھی دکھائی دیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’طوفان‘ کھیلوں پر مبنی دوسری فلم ہے جس میں مہرہ اور اختر تعاون کررہے ہیں۔