پشاور: پولیس حراست میں لڑکے کی مبینہ خودکشی کی انکوائری کا حکم

March 14, 2021


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں پولیس حراست کے دوران لڑکے کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔

محمود خان نے کہا کہ معاملے کی ہر لحاظ سے شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں گی، ملوث اہلکاروں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالب علم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرِاعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔