کراچی: گجر نالہ پر تجاوزات کیخلاف آج سے بڑے آپریشن کی تیاریاں

March 15, 2021

کراچی میں گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف آج سے بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گجرنالے کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔

امن وامان برقرار رکھنے کے لئے رینجرز سے بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ پولیس، سٹی وارڈن، کے الیکٹرک، سوئی گیس، واٹر بورڈ سمیت دیگر اداروں کی ٹیموں کو موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام افسران و اہلکاروں کو صبح 7 بجے گجر نالہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔