بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

March 15, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز )معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 60 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

بٹ کوائن مسلسل اپنے ہی بنائے گئے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔اس کرپٹو کرنسی کی قدر گذشتہ سال کے مقابلے تین گنا بڑھی ہے۔ اسے کئی کمپنیوں نے اپنی ادائیگیوں کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قدر میں اس تازہ اضافے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ نے رواں ہفتے ایک سٹیمولس پیکیج کی منظوری دی ہے۔

یہ کرپٹو کرنسی 2009 میں بنائی گئی تھی اور پہلے بھی کئی بار اس کی قدر میں حیرت انگیز اُتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں۔

کئی بار اس کی قدر کم بھی ہوئی ہے مگر قدر میں حالیہ اضافے کی وجہ بڑی کمپنیاں ہیں۔