دس ارب درخت لگانا ہمارا چیلنج ہے، وزیراعظم عمران خان

March 15, 2021


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہزیتون کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے، دس ارب درخت لگانا ہمارا چیلنج ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے جبکہ تیسرا چیلنج نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

نوشہرہ میں وزیر اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیتون کی فروغ دس بلین ٹری پلان کا حصہ ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ زیتون کی شجرکاری دس بیلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہوگی، پروگرام کے تحت ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔