کتوں کے کاٹنے پر 2 ایم پی ایز کی رکنیت معطلی کا حکم

March 18, 2021


سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ایم پی اے رتو ڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو معطلی کے احکامات جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے دو روز قبل مقدمےکی سماعت کے بعد آج تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو معطلی کا آرڈر جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایم پی اے رتوڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کرے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں اس طرح کے واقعات رپورٹہونے پر ممبر سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے سیکریٹری سندھ اسمبلی سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے، عدالتی ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی حلقے کے لوگوں کوسہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رتو ڈیرو سے رکن سندھ اسمبلی سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ہیں۔