سکھر (بیورو رپورٹ) لوگوں کو کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی شخص کو کتے کے کاٹنے پر متعلقہ افسران کے ساتھ علاقے کا ایم پی اے بھی ذمہ دار ہوگا، واقعہ پیش آنے کی صورت میں علاقے کے ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔ واقعہ پیش آنے کی صورت میں سمجھا جائیگا کہ ایم پی اے انتظامات نہیں کرا رہے ہیں، کتوں کے کاٹنے کے واقعات ختم نہیں ہو رہے بڑھ رہے ہیں، ایم پی ایز واقعات کی نگرانی کریں اور پیشرفت رپورٹ جمع کروائیں، عدالت نے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری بلدیات کو 16 مارچ کو طلب کر لیا۔