سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھ گئی

March 18, 2021

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 750 روپے کمی کے بعد جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے اضافے سے 91 ہزار 392 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 7 ڈالر اضافے سے عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 735 روپے ہے۔